امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سینیٹر سراج الحق نےکہا ہے کہ پاناما اسکینڈل میں شامل تمام افراد کی گرفتاری تک کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔
منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاناما اسکینڈل میں 436 افراد کے نام شامل تھے مگر حکومت ان پر پُر اسرار طور پر خاموش ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ حکومت اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لے، غریبوں پر ٹیکس لگانے کے بجائے سرمایہ داروں پر ٹیکس لگائے۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گی اس لیے اب حکومت کا امتحان شروع ہوگیا ہے۔