وزیراعظم نے مدینہ منورہ پہنچتے ہی جوتے اتار دیے

 

مدینہ منورہ: وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں ،جہاں گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے دیگر سعودی حکام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی جوتے اتار دئیے اور صرف موزے پہنے رکھے اور اب ان کی تازہ ترین تصاویر بھی وائرل ہو گئی ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور عبدالرزاق داؤد کو دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جوتے نہیں پہن رکھے اور صرف موزے پہن رکھے ہیں۔ وزیراعظم نےروضہ رسولﷺ پر حاضری دینے کے علاوہ مغرب کی نماز اور شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے۔