اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان کا ضمیر مطمئن تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے شہبازشریف اور ن لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
نوازشریف سے شہباز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کی ملاقات سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دفترمیں ہوئی۔اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مطمئن تھا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ حق اورانصاف کا ساتھ دیتا ہے،اللہ مجھے انصاف دے گا۔