ریاض:وزیراعظم عمران خان کادورہ سعودی عرب مکمل ہوگیا ،وہ جدہ سے اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزیراطلاعات عواد صالح اورمیئر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیز نے الوداع کیا ۔
ایک بیان میںسعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے سے رخصت کیا گیا ۔
عواد صالح کے مطابق عمران خان کا دورہ عالمی سطح پر سعودی قیادت کی مستحکم پوزیشن کو اجاگر کرتا ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ پاکستانی وزیراعظم نے سعودی عرب سے اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز کیا جو سعودی عرب کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔
عمران خان نے اپنے دورے کے دوران سعودی فرمانرواں شاہ سلمان ،ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی وزرا ء سے ملاقاتیں کیں ۔
دورے میںپاکستانی وزیر اعظم نے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دی ۔