اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ملی سزا کی معطلی کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف کو تو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے آج بھی مل گیا ،عدالت کا فیصلہ ہے سب کو تسلیم کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تفصیلی فیصلہ آئےگاتوپتہ چلےگاکن نکات پرریلیف دیاگیا،نوازشریف کو مقدمے کا تو سامنا کرنا پڑےگا۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نیب عدالت نےجب سزادی تھی تب ہی اندازہ تھا کہ ہائیکورٹ ضمانت دیدے گی ، نوازشریف کوتوہمیشہ ریلیف ملتارہاہے، آج بھی مل گیا۔
ان کا کہناتھاکہ کمزورانویسٹی گیشن کےباعث ہمیشہ طاقتوربچ جاتاہے۔