ابوظہبی : وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان کااستقبال ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا جس کے بعد شاہی محل میں عمران خان کی یو اے ای کے ولی عہد سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں ولی عہد شیخ محمد کے ساتھ ملاقات میں دونوں اطراف کے علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں یواے ای کے ڈپٹی وزیراعظم شیخ سیف بن زاید النہیان و دیگر بھی موجود تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر جاری پیغام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں ولی عہد شیخ محمد کے ساتھ ملاقات میں دونوں اطراف کے علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔