اسحاق ڈاریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کےاہم عہدے سے برطرف

 

اسلام آباد: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈارکوچیئرمین بورڈ آف گورنرکے عہدے سے ہٹانے کاحکم دیتے ہوئے وزارت خارجہ اوردیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا جبکہ عدالت نے پنجاب حکومت کو3 روزکے اندریونیورسٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی ہدایت کر دی ۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق بد ھ کے روزیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین اسحاق ڈارملک سے فرارہیں اور عدالت اسحاق ڈارکواشتہاری قراردے کرریڈ وارنٹ جاری کرچکی، بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین کی عدم موجودگی میں بورڈغیرفعال ہے۔یوایچ ایس کے بورڈآف گورنرزکی میٹنگ ہر2سال بعدہونی چاہیے جبکہ 2016 سے اب تک کوئی اجلاس نہیں ہوا۔عدالت نے اسحاق ڈارکوچیئرمین بورڈ آف گورنرکے عہدے سے ہٹانے کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت 3 روزکے اندریونیورسٹی کے نئے چیئرمین کوتعینات کرے۔سپریم کورٹ نے وزارت خارجہ اوردیگرفریقین سے بھی جواب طلب کرلیا۔