ترک خاتون کے پیٹ سے 66سال بعد 2سوئیاں برآمد

 

انقرہ :ترکی میں میڈیکل سائنس کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، ایک خاتون کے پیٹ سے 66سال بعد2 ،2 انچ کی 2سوئیاں نکال لی گئیں۔
68سال کی خاتون پیٹ میں درد کی وجہ سے اسپتال گئیں اور جب ایکسرے کیا گیا تو اس میں معدے میں 2سوئیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

میڈیکل ہسٹری لینے پر پتا چلا کہ2 سال کی عمر میں خاتون نے 3 سوئیاںنگل لی تھیں جن میں سے ایک اس وقت ڈاکٹر نے نکال دی تھی لیکن 2سوئیاں 66سال تک پیٹ میں ہی رہیں۔