حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 50ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع و زارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ، آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ محرم اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی پیر کے روز ہو گی جس میں 34ارب روپے وزارت توانائی کو دیئے جائیں گے جبکہ 16ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے
ذرائع کاکہنا ہے کہ ان قرضوں کی ادائیگی کے لیے 50 ارب روپے8 پاکستانی بنکوں سے قرض کے طور پر لیا گیا ہے۔