تبدیلی سرکار کا عوام پر بجلی گرانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد : حکومت نے عوام پر بجلی گرانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 49 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 26 ستمبر کو جائزہ لے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ 17 ستمبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ غریب صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب صارفین کو گیس پر یومیہ 80 پیسے اضافی دینا ہوں گے۔