چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

 

لاہور: مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔چوہدری نثار نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔

چوہدری نثار نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے انکی سزامعطلی کے بعد جیل سے رہائی پر مبارکباد دی اور نواز شریف کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری نثارمیں پارٹی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔