جیل میں نوازشریف اور حنیف عباسی کی تصویر، انکوائری کا آغاز

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں نوازشریف حنیف عباسی سمیت دیگر کی تصویر بنانے کےمعاملےکی انکوائری کے لیے پنجاب حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے ۔
اڈیالہ جیل میں نوازشریف حنیف عباسی سمیت دیگر کی تصویر بنانے کےمعاملےکی انکوائری کے لیے پنجاب حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے ۔
پنجاب حکومت کی طرف سے ڈی آئی جی جیل فیروز شوکت اور اے آئی جی ملک صفدر نواز پر مشتمل 2رکنی تحقیقاتی کمیٹی خلاف قانون تمام امور کا جائزہ لے گی اور حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی ۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ کمیٹی راولپنڈی پہنچ کر اپنا کام شروع کرے گی اور 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کر دے گی۔