لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سول سیکریٹریٹ لاہور میں محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کنٹرول روم کے مختلف شعبے دیکھے، وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ فوج کے 10ہزار افسر و جوان اور رینجرز کے 1900جوان بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں، پنجاب حکومت نے 4ہیلی کاپٹرز کی خدمات لی ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس اورانتظامیہ سیکیورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنائیں، دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔