اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک میں سعودی عرب کو پارٹنر بنانے کے بارے میں چین کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے ۔
سوشل میڈیا پرسابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ کیا سی پیک میں سعودی عرب کو شامل کرنے سے قبل چین کو اعتماد میں لیا گیا ؟ جس کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے ۔ سی پیک سے پاکستان خطے میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا ۔