تربت میں گھر میں سلنڈر دھماکہ سے خواتین اور بچوں سمیت12 زخمی

تربت:تربت میں گھر میں سلنڈر دھماکے میں خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں، ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے موقع پر پہنچ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے 12 شدید زخمی افراد کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے،ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی سے 22 افراد کو بچا لیا گیا ہے،ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے موقع پر پہنچ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، سلنڈر دھماکے میں خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں۔