سیالکوٹ :سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے ایک دم امیدیں وابستہ کرلینا جلد بازی ہے۔ اتنی لچک کے باوجود اگر بھارت کا یہ رویہ ہے تو قومی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔ بھارت سے تعلقات میں محتاط رہنا ہوگا۔
سیالکوٹ میںمیڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اور وزیر اعظم پہلے کچھ بیان دیتے ہیں اور بعد کچھ اور نکلتا ہے،کچھ طور طریقے سیکھ لینے چاہئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی پر اندرونی دباؤ کوئی نیا انکشاف نہیں، اس طرح کی باتیں بھارت میں پہلے بھی ہو چکی ہیں ۔