کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 کے نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا این اے 245 کے نتائج کو چیلنج کروں گا جس میں ثبوت اور گواہ بھی پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن ٹریبونل میں میری درخواست سنی جائے گی اور فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔
واضح رہے کہ فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 245 اور این اے 247 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور دونوں ہی نشستوں سے ہار گئے تھے، این اے 245 میں ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے عامر لیاقت کامیاب قرار پائے ہیں۔