کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج گزشتہ ماہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی 10 سالہ بچی امل عمر کے گھر ڈیفنس خیابان بخاری گئے، فاتحہ خوانی کی اور مقتول بچی کے والدین سے اظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت عارف علوی کے پہنچنے پر ڈیفنس خیابان بخاری کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔صدر مملکت نے مقتول امل کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔امل کے لواحقین نے گھر آمد اور تعزیت کرنے پر صدر مملکت عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے رہائشی عمر عادل کی معصوم بیٹی امل کورنگی روڈ سگنل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی۔