بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکی ،پاکستان سے بدلہ لینے کی دھمکی

 

ممبئی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیاہے، پاکستان کوان کی ہی زبان میں جواب دیاجائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت کا کہنا تھا کہ مخالف کوبھی دردکااحساس دلانا چاہیے،
پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا ہے، ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مخصوص ہتھیارہم ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں، عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائزہوتی ہے جبکہ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔