راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ داران قرار دیتے ہوئے منہ توڑ جواب دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اور جنگ کیلئے بالکل تیار ہیں مگر پرامن طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری مت سمجھا جائے اور اگر کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لینے کی کوشش کی تو قوم کو بھی مایوس نہیں کریں گے اوربھرپور جواب دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں میں ہمارے خطے میں کیاحالات رہے ہیں، ہمیں پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کا شکار بنایا گیا، پاکستان اور افواج پاکستان دنیا کا واحد ملک اور فوج ہے جس نے اس دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ ہم نے ناصرف اپنے ملک میں امن قائم کیا بلکہ خطے میں اس کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کیا اور اپنا کردار ادا کیا اور اب یہ خطہ مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں سیاسی تحریک کا سامنا ہے جسے وہ دبا نہیں پا رہے جبکہ بھارتی حکومت پر اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں، ان تمام چیزوں سے توجہ ہٹانے اور رخ موڑنے کیلئے بھارت نے آج یہ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور ایسا موقف اپنایا ہے جس میں پاکستان اور پاکستان دشمنی آئے، اب چونکہ گزشتہ دو دہائیوں میں ہم نے امن قائم کیا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ امن کی قیمت کیا ہے، اس