اسلام آباد:پاکستان نے ایران میں فوجی پریڈ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کےمتاثرین کے ساتھہے، ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے پاکستان دعا گو ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہےاور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کےدوران دہشت گرد حملے میں 9 فوجی جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد پریڈ دیکھنےآئے اور عوام پر فائرنگ کی۔پولیس نے جوابی کارروائی میں دو دہشتگردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔