اسلام آباد:سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران9دہشت گردماردیئے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے افسرسمیت 7 جوان شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدامیں کیپٹن جنید، حوالدارعامر، عاطف، ناصر اور عبدالرزاق ، سپاہی سمیع اورانوار شامل ہیں،
سرحدپارسے دہشت گردوں کے آنےکی خفیہ اطلاع ملی تھی جوایک کمپاونڈمیں چھپے ہوئے تھے
آپریشن کے بعدعلاقہ کلیئرکرالیاگیا ہے،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے.
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos