تھر پارکر میں غذائیت کی کمی سے مزید 3 بچےانتقال کرگئے

تھرپارکر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے باعث مزید3بچے انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔
انتقال کرجانے والے بچوں کی عمریں تین دن، ایک اور دو ماہ ہیں۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق میمن کے مطابق رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد37ہوگئی۔
رواں سال انتقال کرنے والےبچوں کی تعداد463ہو گئی۔