لاہور: وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہرنجی ہا ئو سنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے شدید احتجاج کیا ، رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش پر متاثرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں واقع اپنی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئے جہاں نجی ہا ئو سنگ سوسائٹیزکے متاثرین کی بڑی تعداد پہلے سے جمع تھی ،وزیراعظم کےزمان پارک پہنچنے پر متاثرین نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اندر جانے کی کوشش کی ،پولیس کے روکنے پر ہاتھا پائی ہو گئی جس پر کینال روڈپربدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلئے رقم لی لیکن قبضہ نہیں دیا گیا،متاثرین نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاسنگ سوسائٹیوں سے رقم واپس دلائی جائے۔