صدرکےپروٹوکول میں مداخلت،فکس اٹ کےکارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر ٹریفک سیکشن فیروزآباد کے افسر کی مدعیت میں درج کی گئی

               
September 23, 2018 · اہم خبریں, قومی

کراچی:صدر مملکت کے پروٹوکول میں مداخلت اور شہریوں کو اکسانے کےمعاملے پر فکس اٹ کے کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گئےہیں۔
پولیس کے مطابق نرسری پر فکس اٹ کے کارکنوں نے پروٹوکول میں مداخلت کی تھی، فکس اٹ کی شرٹس پہنے افراد سڑک پر آئے، روکی گاڑیاں نکالنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق اشارے پر نہ رکنے کے لیے اکساتے ہوئے پروٹوکول کو توڑا گیا تھا،

پہلی ایف آئی آر ٹریفک سیکشن فیروزآباد کے افسر کی مدعیت میں درج کی گئی جبکہ دوسری ایف آئی آر ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔