واشنگٹن :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امر یکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں ۔واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان میں امن و خوشحالی افغانستان کے امن سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے بطور وزیرخارجہ پہلا دورہ افغانستان کا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ا مریکا میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کے معترف ہیں تاہم ہم بلاامتیاز احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔
دوسر ی جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں 133سربراہان مملکت اور47 ملکوں کےوزرا ئے خارجہ شرکت کر رہےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا میں 40سے زائد میٹنگز ہیں جس میں وہ علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔