ممبئی:بھارت نے انٹرنیشنل ہیر یٹیج کوزین سمٹ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔
وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات سے بھاگ جانےوالےبھارت کا سیاست کے بعد ثقافتی میدان میں بھی پاکستان سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا
بھارت نے ورلڈ ہیر یٹیج کوزین سمٹ اور فوڈ فیسٹول 2018 ء کے مقابلوں میں پاکستان کو حصہ لینے سے محروم کر دیا، انٹرنیشنل ہیر یٹیج مقابلوں کے سلسلے کا فوڈ فیسٹول بھارت میں 12 سے 14 اکتوبرکو ہونا ہے ۔
بھارت نےپاکستان کا دعوت نامہ منسوخ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیاسی حالات کے باعث وہ شدیددبائوکا شکار ہیں اس لئے پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے سکتے
اس بارے میں پاکستانی وفد کے گروپ لیڈر ایس ایم شفیق نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ6رکنی وفد کے ہمراہ فوڈ فیسٹیول میں شرکت کے لئے بھارت جا رہے تھے لیکن بھارت نے ویزے دینے سے انکار کر دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلےمیں پاکستانی شیفس نے پیر س میں صدر ورلڈ شیفس کو تحریری شکایا ت کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے ۔