لاہور: پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی لازم قرار دینے کے لیے قانونی سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کے بارے میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قراردینے کے لیے قانون سازی کرنے کافیصلہ کرلیا۔
گھروں میں کام کرنے والے افراد کو اس قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیاجائے گا، لیبر لاز میں ترامیم کر کے گھریلو ملازمین کے لیے تنخواہ اور چھٹی کے امور پر قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔