اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کاکہنا ہےکہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیےاقتدارمیں آئے ہیں، منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہے وہ صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے آئے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ وفاقی حکومت صرف پنجاب یا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کا فیصلہ کرسکتی ہے اور پورے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی کیونکہ بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیےاقتدارمیں آئے ہیں، منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہے وہ صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے آئے ہیں، گیس اور پیٹرول سمیت دیگر چیزوں پر ٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جارہا ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹیکس سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے۔