اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں پمز ہسپتال کے سی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اسپیکر اسمبلی سیمینار میں شرکت کے بعد سر میں شدید درد کا شکار ہوئے تو چیک اپ کے لیے پمز پہنچ گئے، جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کارڈیک سینٹر میں اسد قیصر کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں جب کہ ان کی ای سی جی بھی کی گئی، ان کی ای سی جی رپورٹ اور ایکو نارمل ہے تاہم بلڈ پریشر بڑھا ہے، بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے ادویات دے دی گئیں، اور ڈاکٹرز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو شام تک آبزرویشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔