اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی غرض سے مسلم لیگ ن نے پارلیمانی کمیشن کے لیے اپنے اراکین نامزد کردیئے۔
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعدشہبازشریف نےپارلیمانی کمیشن کے لیے ارکان نامزد کیے جس میںسابق وزیر داخلہ احسن اقبال، مرتضیٰ جاوید عباسی،سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ اور رانا تنویر حسین شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) نے وفاقی حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔