اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لڑنے والے سارے کشمیری حریت پسند ہیں، وادی کے عوام بھارت کے جبر و استبداد کا مقابلہ کر رہے ہیں،انہوں نےکہاکہ پاکستان شہید برہان الدین وانی کو حریت پسند سمجھتا ہے اور جو ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں، وہ ان ہی خیالات کے مظہر ہیں۔تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناتھاکہ بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، کشمیر اب بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، ہم بھارت کے اندرونی حالات سے متاثر نہیں ہوں گے، بھارت کا رویہ یہی رہا تو ہم جواب دینا جانتے ہیں، ملکی سلامتی پر پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہو گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع کشمیر کا ہے، اس کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی، ایک طریقہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کھلی جنگ لڑ لیں، دوسرا طریقہ یہ ہے ایک دوسرے کے ملک میں گھس کرکمزورکر یں ، تیسرا طریقہ یہ ہے ہم یک دوسرے کوآمادہ کریں، دونوں ممالک 70 سال سے لڑ رہے ہیں، مزید بھی لڑسکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا وڑن ہے کہ پاک-بھارت غریب عوام کوغربت کی لکیر سے اوپر لائیں۔