راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفیئر آتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ۔
آرمی چیف کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نواز ستی کی اکیڈمی کےمختلف پہلووں پر بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے فیکلٹی اور کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیڈٹس پیشہ وارانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دیں، ان کا کہنا تھا کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفیئر آتی ہے۔