منی لانڈرنگ کیسز میں صرف ٹھوس شواہد پر کارروائی ہوگی، برطانوی وزیرداخلہ

لندن: برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسوں میں صرف ٹھوس شواہد پر ہی کارروائی کرے گا۔

 

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مل کر کرپشن، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کےخلاف کام کریں گے لیکن برطانوی نظام انصاف میں بنیادی حیثیت ٹھوس شواہد کو ہی دی جاتی ہے۔ ہمیں پاکستان کی سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں، ہمیں صرف شواہد میں دلچسپی ہے۔ساجد جاوید کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے مل کر کام کرے گی۔