لاہور :چیف جسٹس ثاقب نثار نے 1122 ریسکیو میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 1122 میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
سیکریٹر ی داخلہ رپورٹ کے ساتھ 27 ستمبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے ۔سپریم کورٹ کو ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کی میبنہ کرپشن سے متعلق درخواست موصول ہوئی تھی ، ہیومن رائٹس سیل اسلام آباد کی جانب سے سیکریٹری داخلہ کو حکم نامہ موصول ہو گیاہے ۔