ارکان پارلیمنٹ کو ایک ارب روپے کے سفری واوچرز جا ری

 

اسلام آباد:حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کومراعات کی مد میں ایک ارب مالیت کے سفری واوچرز جا ری کردیئے ہیں،قومی اسمبلی کے 304 ارکان اور 100 سینیٹرز کومفت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں، ارکان پارلیمنٹ کو اندرون ملک مفت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اس ضمن میں ارکان پارلیمنٹ کومراعات کی مد میں ایک ارب مالیت کے سفری واوچرز بھی جا ری کردیئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 304 ارکان قومی اسمبلی اور100 سینیٹرز کو اندرون ملک مفت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اور ارکان پارلیمنٹ کو سالانہ بزنس کلاس کے 20 ریٹرن ٹکٹ جا ری کیے جائیں گے،قومی اسمبلی ،سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے قومی ایئرلائن کو رقوم جا ری کردی گئی ہیں جب کہ پی آئی اے نے سفری واوچرز کی مد میں ٹکٹس کا اجرا بھی شروع کر دیا ہے۔

جن ارکان کو سفری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ان میں شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، سرداراخترمینگل، ایازصا د ق ، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، علی امین گنڈا پور، سید نوید قمر، عامر لیاقت، محمد عامرڈوگر، راجہ ریاض، فرخ حبیب، ریاض فتیانہ، صداقت عباسی، نورعالم خان، زرتاج گل اور شازیہ مری شامل ہیں۔