صدرورلڈبینک سے بھارت کےساتھ پانی کے مسئلے پربات کی: شاہ محمود قریشی

 

نیویارک :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر ورلڈ بینک کو بتایا ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل ہمارے لیے بہت ضروری ہے، پاکستان اور بھارت پانی کے مسئلے کو باہمی طور پر حل نہیں کرسکے،صدر عالمی بینک نے وعدہ کیا ہے اس معاملے پر وہ ایک اور کوشش کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے صدر ورلڈ بینک سے گفتگوکے بعد کہاہے کہ ورلڈ بینک کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیے ،پانی کے مسئلے سے ہماری زرعی ضروریات متاثر ہو رہی ہیں ،پاکستان نے بھارت کے کشن گنگااوررتلے پراجیکٹ پرورلڈبینک کو درخواست دے رکھی ہے،پاکستان کوبھارت کے کشن گنگااوررتلے پراجیکٹ پرسنگین اعتراضات ہیں،صدر ورلڈ بینک کو بتایا پانی کے مسئلے کا حل ہمارے لیے بہت ضروری ہے ،عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا امین ہے ،صدرورلڈبینک سے بھارت کےساتھ پانی کے مسئلے پربات کی ہے،صدر عالمی بینک کو بتایا کہ ہماراخطہ کس طرح پانی کے بحران سے دوچار ہو رہاہے،ہم چاہتے ہیں ورلڈ بینک اس معاملے میں اپنا کردار اداکرے ۔