بھارتی آرمی چیف کے بیان پرپرویز مشرف کا ردعمل

 

دبئی:سابق صور پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر وڈیو پیغام جاری کر دیا ،
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدرپرویزمشرف نے بھارتی آرمی چیف اوروزرا کے بیانات پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف ،وزرا نے پاکستان سے متعلق غیرذمےدارانہ بیانات دیے،بھارت کی غلط فہمی دورکرناچاہتاہوں،اب زمانہ بدل گیاہے،بھارتی آرمی چیف سے قبل بھی کچھ لوگ بھڑکیں مارتے تھے،انہیں منہ کی کھانی پڑی۔

https://www.facebook.com/apml.official.pak/videos/1838418022921613/

انہوں نے کہاکہ ہماری فوج دنیاکی بہترین فوج ہے،ان کے پاس وسیع تجربہ اوردلیری ہے،کارگل میں ہماری جوابی کارروائی سے بھارت بوکھلاگیاتھا،جواب میں ہم بھی تیارہوگئے،بھارت کوبھرپور جواب دینے کااعلان کیا،بھارت آج بھی بین الاقوامی سطح پراپنی بوکھلاہٹ کاروناروتاہے،2002میں بھارت نے اپنی ساری فوج پاکستان پرحملے کےلئے تیارکرلی تھی،10 ماہ تک یہ صورتحال رہی اوربالآخر بھارت پیچھے ہٹ گیا۔

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاکہ پاکستان،بھارت اورکشمیرکے مسلمان اللہ اکبرکانعرہ لگائیں توبھارت کاکیاہوگا،مسلمان جب اللہ اکبرکا نعرہ لگادیتاہے توپیچھے نہیں ہٹتا،ہمارے پاس اتنی طاقت ہے کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دے سکیں،مودی ہندوراج پریقین رکھتے ہیں،مسلمانوں کومارکرسیاسی مقاصدحاصل کرناچاہتے ہیں،بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے الزامات مسترد کرتے ہیں،بھارتی فوجی توایسا کرسکتے ہیں مگرہم مسلمان ایسانہیں کرسکتے،ایسی خبریں لائن آف کنٹرول پربیٹھے جوان اپنے مقاصد کیلئے پھیلاتے ہیں جس پرحکام بیانات دیتے ہیں۔