لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ کل سنایا جائے گا،اطلاعات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائوں کا فیصلہ کل فل بینچ سنائے گا جو اس سے قبل نوازشریف اور شہباز شریف سمیت مسلم لیگ نون کے دیگر رہنماؤں کو استغاثہ میں طلب کرنے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ ٹرائل کورٹ نے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت کئی سابق وزرا کو بے گناہ قرار دیا تھا جس کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، اس کے علاوہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا کی درخواست پربھی کل فیصلہ سنایا جائے گا۔