وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا،

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،

اس موقع پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس تک بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے اگلے ہفتے ہونے والے ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گاجس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافےسے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کمیٹی نےنیپرا اور پاور ڈویژن کو آئندہ 3 سے 5 سال کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کی جس سے بِلوں کی وصولی زیادہ سے زیادہ یقینی ہو،کمیٹی نے ہدایت کی کہ پالیسی میں لائن لاسز کم سے کم کرنے کا لائحہ عمل بھی بنایا جائے،

کمیٹی نے گردشی قرضوں کی وصولی صارفین سے نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور حکومت اپنے وسائل سے قرضہ پورا کرے گی۔