ن لیگ کاحکومتی پیش کردہ منی بجٹ پرقومی اسمبلی بھرپوربحث کرنےکافیصلہ

اسلام آباد: موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ مِنی بجٹ کو مسلم لیگ ن نے مسترد کردیا ہے اورقومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ پر بھرپور بحث کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی نے حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کردیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کے مِنی بجٹ پر بھرپور بحث کی جائے گی ،

اس کے علاوہ اجلاس میں میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمینز کے تقرر کے حوالے سے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔

ن لیگ کی پارلیمانی کمیٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چيئرمین کا انتخاب بھی کرلیا ہے اور فیصلہ کیا گيا ہے کہ تین ماہ تک شہباز شریف خود پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔