اسلام آباد: تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کو اپنے پاس رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انتخابی 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے لیے حکومت کی جانب سے دیے گئے ناموں پرپاکستان تحریک انصاف نے غور شروع کردیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی ارکان کے لیے شیریں مزاری، شفقت محمود، علی محمد خان اور عامر ڈوگر کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جب کہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے بشیر چیمہ کا نام دیا گیا ہے۔