پی آئی اےاورنجی ایئرلائن نےمجموعی طورپر68ہزارسےزائدحجاج کووطن واپس پہنچایا

کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے اور ایک نجی ایئر لائن نے حجاج کرام کو وطن واپس لانے کا مرحلہ مکمل کرلیا 2 سو41حج پروازوں کے ذریعے 68ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔
اطلاعات کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران95فیصد پروازیں اپنے وقت مقررہ پر جدہ اور مدینہ سے روانہ ہوئی، پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران اضافی سامان کی مد میں خطیر رقم کا ریوینیو بھی حاصل کیا، جدہ اور مدینہ سے اضافی سامان کی مد میں چودہ لاکھ ریال ریوینیو حاصل کیا۔
ترجمان نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایئر بلو نے149پروازوں کے ذریعے28ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا، نجی ایئرلائن (شاہین ایئر) نے بھی چار ہزار آٹھ سو سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا۔