راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے کمرے میں موجودگی کی تحقیقات کے بعد سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 اہلکار معطل کردیئے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق معطل ہونے والوں میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرخ اعجاز، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ساجدعلی، وارڈن محمدامتیاز اور محمد ارشد شامل ہیں، جبکہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رؤف کو کلیئر قرار دیا۔