پاکستان کاگیس خریداری کیلئے روس سے10 ارب ڈالرکامعاہدہ

 

اسلام آباد: حکومت نے روس سے گیس خریداری کیلئے 10 ارب ڈالرکامعاہدہ کرنےکا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اورپاکستان کے درمیان گیس فراہمی کے ایم او یوپردستخط آج ہونگے،پاک روس10ارب ڈالرکے منصوبے کے ایم اویوپردستخط کی تقریب ماسکومیں ہوگی،اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کاوفدآج روس روانہ ہوگا۔

 

ایم او یو کےبعدروسی کمپنی گیزپرام اورپاکستان کمپنی انٹراسٹیٹ گیس سسٹمزکے مابین معاہدہ ہوگا،روسی کمپنی بلٹ،اون، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر کی بنیاد پر منصوبہ مکمل کرے گی،پاکستان روس سے یومیہ50کروڑ سے 1ارب مکعب فٹ تک گیس خریدے گا،پاک روس معاہدے کے بعدمنصوبے کی فزیبلٹی پر کام شروع ہو جائے گا،سمندر کے راستے گیس فراہمی کا منصوبہ 3سے 4سال میں مکمل ہوگا۔