اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیلابی پانی کو استعمال میں لانے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ’ریچارج پاکستان‘ کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم، سیکریٹری خضر حیات خان اور دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی۔مشیر ملک امین اسلم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور اس ضمن میں وزارت کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے علاوہ توانائی کی پیداوار کے لیے نئے طریقے اپنانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں 50 فلڈ وارننگ سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔اس کے علاوہ عمران خان کو خیبرپختون کے 5 اضلاع اور گلگت بلتستان میں 408 ریور ڈسچارج گیج کی تنصیب کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔