کراچی میں صدر مملکت کے پلاٹ پر قبضہ

 

کراچی: شہر قائد میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے حوالے سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی کے پلاٹ پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس پلاٹ پر قبضہ کیا گیا ہے وہ کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک 10 میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 400 سو گز پر محیط ہے۔ اس پلاٹ پر طویل عرصے سے مافیا کا قبضہ ہے۔ صدر عارف علوی نے متعدد بارکوشش کی کہ پلاٹ کا قبضہ ختم کرایا جا سکے لیکن ان کی ہر کوشش بے سود رہی، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) بھی قبضہ ختم کرانےمیں ناکام رہا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں موجود دستاویزات میں عارف علوی کے پلاٹ کا بھی ذکر ہے جبکہ پا5 ماہ سے کے ڈی اے کا انسداد تجاوزات سیل کام کرنے سے معذور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پلاٹوں پر کسی مافیا کا قبضہ کرلینا ایک عام بات ہے اور ایسے شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کی زمینوں پر ناجائز قبضہ ہو چکا ہے۔