لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے اور دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں چند روز اسپتال میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے، کیپٹن صفدر کے آپریشن کیے جانے کا بھی امکان ہے جب کہ انہیں بیرون ملک بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید کے دوران بھی کیپٹن صفدرکو معدے اور دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ ہفتے بھی ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی، اور چند برس پہلے جن ڈاکٹرز نے لندن میں کیپٹن (ر) صفدر کا آپریشن کیا تھا ان سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔