اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے آصف زرداری سے مدد کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ پیپلز پارٹی سے کوئی مدد طلب کی گئی ہو۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن فرینڈلی اپوزیشن ہرگز نہیں، اپوزیشن اس وقت مضبوط اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو وہ ان کے الزامات کا جواب دیتے رہے ہیں۔میں نے میٹرو کا آڈٹ کروانے کا کہا تھا لیکن اس میں پشاور میٹرو بھی شامل کریں
شہباز شریف نے کہا کہ بیورو کریسی کو من پسندی کی بھینٹ چڑھایا گیا تو حکومت کو مشکل ہوگی، انصاف کے تقاضے پورا کرتے ہوئے احتساب کیا جائے تو حمایت کریں گے لیکن من پسند احتساب کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف نےکہا میاں نواز شریف سے اختلافات کی بات پر وہ جواب بھی دیں تو توہین ہے۔