لاہور: بھارت نے پاکستان کو شیڈول دینے کے باوجود دریائے چناب پر متنازع منصوبوں کا معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔
پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کو متنازع منصوبوں کا معائنہ کرنا تھا جس کے لیے بھارت نے 7 سے 12 اکتوبر تک کا شیڈول بھی جاری کیا تھا۔
تاہم ایک مرتبہ پھر بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب پر متنازع آبی منصوبوں کا معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔
دوسری جانب انڈس واٹر کمیشن نے بھی تصدیق کی ہے کہ بھارت نے آئندہ ماہ آبی منصوبوں کے معائنے کا شیڈول منسوخ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت آبی منصوبوں کا معائنہ کرانے کا پابند ہے جس کی وہ گزشتہ چار سال سے خلاف ورزی کر رہا ہے۔